آسٹریلیا نے امیگریشن ویزا 2021/22 کے لیے کوٹہ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے امیگریشن ویزا 2021/22 کے لیے کوٹہ کا اعلان کر دیا ہے آسٹریلوی حکومت ہرمعاشعی سال کے لیے امیگریشن ویزا کے کوٹہ کا اعلان کرتی ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے اس کوٹہ میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے ۔جس کی بڑی وجہ معاشی درجہ بندی میں کمی ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی آسٹریلوی حکومت نے نئے مالی سال 2021/22کیلئے امیگریشن ویزا کے کوٹے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق آسٹریلوی حکومت اس سال ایک لاکھ 60 ہزار امیگریشن ویزے دے گی ۔

امیگریشن ویزا کایہ عمل آسٹریلوی حکومت نے دو بنیادی حصوں میں تقسیم کیا ہےجن میں سے ایک "سماجی مہارت”اور دوسرا”خاندانی تعلق”کی بنیادپر دیا گیا ویزا ہے ۔

مختلف مہارت رکھنے والے افراد کے لئے 79600 ویزے اور آسٹریلیا میں رہائش پذیر افراد کے خاندانوں کے لیے77300 ویزے جاری کیے جائیں گے ۔

محتلف مہارت رکھنے والے افراد کے لیے ویزا پالیسی

ملکی معاشیات کی پروڈکشن کی ضروریات اور لیبر مارکیٹ میں ماہر افراد کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یہ ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ اس میں مختلف کمپنیوں سے وابستہ لوگ،کاروباری شراکت داری والے افراد،خصوصی ماہرین اور عالمی شہرت یافتہ ماہر افراد شامل ہیں۔ یہ ویزا پالیسی براہ راست لیبر مارکیٹ سے وابستہ ہوتی ہے لہذا اس قسم کا ویزا حاصل کرنا آسان ہے بشرط یہ کہ آپ کو کسی خاص شعبے میں مہارت حاصل ہو۔

خاندانی تعلق کی بنیاد پر امیگریشن ویزا

ایسے افراد جو آسٹریلیا میں مستقل رہائش رکھتے ہیں انہیں یہ سہولت دی جاتی ہے کہ وہ دیگر ممالک میں موجود اپنے حاندان کے افراد بیوی بچوں اور والدین کو آسٹریلیا بلوا سکتے ہیں۔اس ویزے کے لیے چند شرائط عائد کی جاتی ہیں جن میں میرج سرٹیفکیٹ ،فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا آسٹریلیا میں مستقل رہائش اور ٹیکس کی تفصیلات دینا ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے