ارجنٹیناکا 28 سال میں پہلا بڑا اعزاز ، کوپا امریکا کپ کا نیا چیمپئن بن گیا

ارجنٹیناکا 28 سال میں پہلا بڑا اعزاز ، کوپا امریکا کپ کا نیا چیمپئن بن گیا ۔ لیونل میسی کا انتظار ختم ہوا، کوپا امریکہ کپ ارجنٹینا کے نام ہو گیا۔
28 سال میں کوپا کپ کا ٹائٹل حاصل کرنے کی خوشی میں ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے کپتان میسی کو ہوا میں اچھال کر جشن منایا۔

تفصیلات

ارجنٹینا نے 28 سال میں اپنا پہلا بڑا اعزاز حاصل کیا اور کوپا امریکا کپ کا نیا چیمپئن بن گیا- تفصیلات کے مطابق کوپا امریکا کپ کا فائنل روایت حریف برازیل اور ارجنٹائن کے مابین میچ کھیلا گیا، میچ سے قبل سٹیڈیم کے باہرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ فائنل میچ کے آغاز سے ہی دو ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کی گول پوسٹ متعدد حملے گئے، کھیل کے 22 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
دفاعی چیمپئن نے میچ برابر کرنے کے لئے جارحانہ کھیل اپنایا مگر ارجنٹینا کی دفاعی حکمت عملی کے باعث وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔

اسی کے ساتھ ہی ارجنٹائن 1993ء کے بعد کوپا امریکا کپ جیتنے میں کامیاب ہوا، ارجنٹائن نے مسلسل 27 میچوں میں ناقابل شکست برازیل کو فائنل میں شکست دی۔ ارجنٹائن کے گول کیپر ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز کے حقدار قرار پائے، ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز جیتنے والے ارجنٹائن کے پہلے گول کیپر بن گئے۔ فائنل میچ کے اختتام پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، برازیل کے شائقین شکست کے بعد انتہائی افسردہ نظر آئے اور کئی تو زاروقطار رونے لگے، 28 سال میں کوپا کپ کا ٹائٹل حاصل کرنے کی خوشی میں ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے کپتان میسی کو ہوا میں اچھال کر جشن منایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے