اسپين ميں غير قانونی داخلے کی کوشش،جہاز ہی اتروا ليا

اسپين ميں غير قانونی داخلے کی کوشش،جہاز ہی اتروا ليا ۔مراکش سے ترکی جانے والی ايک پرواز کو ايک طبی ايمرجنسی کی بنياد پر ہسپانوی جزيرے مايورکا کے ہوائی اڈے پر ميں اتروا ليا گيا۔

تفصیلات

ابتدائی تفتيش کے بعد يہ معاملہ غير قانونی طور پر اسپين ميں داخلے کی کوشش دکھائی ديتا ہے۔
ہسپانوی جزيرے پالما مايورکا کے ہوائی اڈے پر ہفتہ چھ نومبر کو ايک عجيب و غريب واقعہ اس وقت پيش آيا، جب ايک طبی ايمرجنسی کی وجہ سے ايک پرواز نے ہنگامی بنيادوں پر لينڈنگ کی۔ مذکورہ طيارہ مراکش کے شہر دار البیضا سے ترک شہر استنبول کی جانب گامزن تھا۔ ايئر عربيہ موروک کے اس طيارے پر ايک مسافر نے طبيعت خراب ہونے کا کہا، جس پر طيارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

پالما، مایورکا کا رقبہ 208.63 مربع کلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 401,270 افراد پر مشتمل ہے اور 13 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔ يہ جزيرہ سياحت کے ليے بے انتہا مقبول ہے اور يہ ہی وجہ ہے کہ اس کا ہوائی اڈا ملک کے مصروف ترين ہوائی اڈوں ميں سے ايک ہے۔

مقامی پوليس نے بتايا کہ جس وقت لينڈنگ کے بعد طيارے سے بيمار مسافر کو منتقل کيا جا رہا تھا، اس وقت تقريباً بيس ديگر مسافروں نے طيارے سے نکل کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پوليس نے بعد ازاں دو افراد کو گرفتار کر ليا۔ تفتيش کار اب اس واقعے کی بالکل ہی مختلف سمت ميں تفتيش کر رہے ہيں۔ انہيں شبہ ہے کہ طبيعت ناساز ہونے کا صرف بہانہ تھا تاکہ چند لوگ غير قانونی طور پر اسپين ميں داخل ہو سکيں۔

جس مسافر نے طبيعت خراب ہونے کا کہا تھا، اسے ہسپتال لے جايا گيا اور ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مکمل طور پر صحت مند بتايا۔ حکام نے مذکورہ شخص کو غير قانونی مہاجرت کے الزامات کے تحت گرفتار کر ليا ہے۔ ايک اور مسافر جو مبينہ طور پر بيمار مسافر کے ساتھ ہسپتال گيا تھا، فرار ہونے ميں کامياب رہا ور حکام کو اس کی تلاش ہے۔

اس واقعے کے بعد مايورکا کے ايئر پورٹ پر کچھ دير کے ليے سرگرمياں معطل رہيں۔ تيرہ پروازوں کو لينڈنگ کے ليے کہيں اور منتقل کر ديا گيا جب کہ سولہ پروازيں، جنہيں مايورکا سے اڑنا تھا، کافی تاخير کا شکار ہو گئيں۔ ايئر پورٹ جمعے اور ہفتے کی درميانی شب دوبارہ فعال ہو گيا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے