افغان وفود کے روس، قطر اور ازبکستان کے دورے

افغان وفود کے روس، قطر اور ازبکستان کے دورے ، طالبان حکومت نے دوروں کی کامیابی کی نوید سنا دی۔امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان وفود کے روس، قطر اور ازبکستان کے دورے کامیاب رہے۔

کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ ترکمانستان کے وفد سے ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی اور تاپی پروجیکٹ پر بات ہوئی۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان نے کا کہنا تھا کہ ترکمانستان کے وفد سے ریل روڈ پروجیکٹ اور انسانی امداد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ترکمانستان کا وفد ترکمانستانی وزیر خارجہ کی سربراہی میں آج افغانستان کے دو روزہ دورے پر کابل پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے