امریکہ میں کرونا سے اموات7لاکھ سے تجاوز کر گئیں

امریکہ میں کرونا سے اموات7لاکھ سے تجاوز کر گئیں ۔ امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے آج بھی 1800 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد کورونا سے امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 7 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا سے ہلاک افراد کی اکثریت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

دوسری جانب اس صورتحال کے پیش نظر کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے 12 سال اور زائد عمر کے طلبہ پر ویکسین لگوانا لازم قرار دے دیا ہے۔

کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم کی جانب سے ریاست میں اسکول کے تمام بچوں پر ویکسین لازم کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایف ڈی اے نے منظوری دی تو کیلی فورنیا میں اسکول کے تمام بچوں کے لیے ویکسین لازم قرار دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ دنیابھر میں کورونا کیسزکی تعداد 23 کروڑ 50 لاکھ 63 ہزار 766 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سےاموات کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے