امریکہ نے یورپی مسافروں کےلیےسفری پابندیاں ختم کردیں

امریکہ نے یورپی مسافروں کےلیےسفری پابندیاں ختم کردیں ۔امریکہ نے یورپ میں مسافروں کے لیے سفری پابندیاں بلآخر ختم کر دی ہیں۔ کرونا وائرس کی شدت کے پیش نظر لگائی گئی سفری پابندیاں اٹھارہ ماہ بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وبا کی شدت کے پیش نظر یہ پابندیاں عائد کی تھیں ۔جنہیں اب اگلے ماہ ختم کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ان تمام مسافروں پر کرونا پابندیاں ختم کر دی جائیں گی جنہوں نے ویکسین لگوا لی ہے۔اور کرونا ٹیسٹ کروا لیا ہے۔

امریکہ کے اتحادی یورپی ممالک کافی عرصے سے ان پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اب اس اعلان کے بعد آٹھ نومبر سے یورپی مسافر دوبارہ سے امریکہ کا سفر کر سکیں گے۔اس سے پہلے صرف یورپی ممالک میں رہنے والے امریکی شہریوں کو امریکہ سفر کرنے کی اجازت تھی۔اور ان کے لیے بھی سخت شرائط عائد تھیں۔

بہت سے عالمی رہنماؤں نےاس خبر کو بڑی خبر قرار دیا ہے۔جرمن کے وائس چانسلر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ خبر جرمنی اور یورپی سرمایہ کاروں ،برآمدات اورباہمی تعلقات کیلئے ایک بڑی خبر ہے۔ایئر فرانس کے سربراہ نے بھی اسے یورپی مسافروں کے لئے خوشخبری قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے