امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ اور 3 شہری زخمی

امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ اور 3 شہری زخمی ، کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔ بحریہ کا ٹی 45 گوشاک طیارہ تربیتی مشن پر تھا کہ ٹیکساس کے شہر لیگ ورتھ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

تفصیلات

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں امریکہ کی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا ٹی 45 گوشاک طیارہ تربیتی مشن پر تھا کہ ٹیکساس کے شہر لیگ ورتھ میں گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے کی وجہ سے طیارے کے 2 پائلٹ اور 3 شہری زخمی ہوئے جب کہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز نیوی کا T-45C گوشاک جیٹ ، ایک تربیتی طیارہ فورٹ ورتھ فوجی اڈے سے تقریباً دو میل (تین کلومیٹر) کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا ، نیوی کا تربیتی جیٹ فورٹ ورتھ کے قریب ٹیکساس کے ایک محلے کے گھر سے ٹکرایا ، جس کے باعث جھیل ورتھ کے نواحی علاقے میں تین گھروں کو نقصان پہنچا تاہم اس دوران دونوں امریکی فوجی پائلٹوں کو بچالیا گیا جن میں سے ایک کا پیرا شوٹ بجلی کی تاروں میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا۔

طیارہ گرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ دھوئیں کا ایک ٹکڑا جائے حادثہ سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے ، اس میں ویڈیو میں سڑک کے کنارے بجلی کی تاروں میں پھنسا ہوا ایک پیراشوٹ بھی نظر ارہا ہے جس کے پٹے زمین پر پھیلے ہوئے تھے جب کہ ویڈیو میں مبینہ طور پر طیارے کے ملنے والے ملبے کو بھی دکھایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے