امریکی وزیر خارجہ کا روس پر سائبر حملےمیں ملوث ہونے کا الزام

امریکی وزیر خارجہ کا روس پر سائبر حملےمیں ملوث ہونے کا الزام ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر امریکہ پر ہونے والے بدترین سائبر جاسوس حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ جمعے کو ایک بیان میں مائیک پومیو کا کہنا تھا کہ ‘ہم واضح طور پر یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس سائبر حملے میں روس کا ہاتھ ہے۔’

تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے اس سائبر حملے کی سنگینی کو کم کرتے ہوئے کہا کہ ‘معاملات قابو میں ہیں’ اور انھوں نے روس کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے چین کے ملوث ہونے کا بھی اشارہ دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سولر ونڈز نامی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سوفٹ ویئر میں ہیکنگ کا انکشاف ہوا تھا۔ تاہم یہ ہیکنگ کا عمل کئی ماہ سے جاری تھا، روس نے اس حملے میں کسی بھی طرح کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

اس ہیکنگ حملے میں جن امریکی سرکاری اداروں اور ایجنسیوں کا نشانہ بنایا گیا ان میں وہ ادارہ بھی شامل ہے جو امریکی جوہری ہتھیاروں کی نگرانی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے