اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے ویزے کھلنے کا امکان

اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے ویزے کھلنے کا امکان ۔ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے بڑی تعداد میں ویزے کھلنے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔دونوں ملکوں میں اس سلسلے میں بات چیت اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔پاکستان کے سفیر نے اس حوالے سے خوشخبری سنا دی ہے۔اٹلی میں کم ہوتی ہوئی آبادی کے باعث افرادی قوت کی بہت گنجائش موجود ہے۔

تفصیلات

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کم ہوتی ہوئی آبادی اور بڑھتی ہوئی معیشت کی بدولت افرادی قوت کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔صرف زراعت کے شعبے میں ہیں اٹلی کوہاٹ سال ہزاروں ورکرزدرکار ہوتے ہیں۔اس سلسلے میں پاکستان نے اطالوی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا تھا اور اب دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ اٹلی میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم جو بہت متحرک شخصیت سمجھے جاتے ہیں، انھوں نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان اصولی طور پر افرادی قوت کے معاملے پر اتفاق ہو گیا ہے۔اور لیبر مارکیٹ میں پاکستان کو جامعہ رسائی دی جائے گی۔

انہوں نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ 2022 کے سیزنل ورک ویزا پروگرام میں بھی پاکستان کو شامل کرلیا گیا ہے۔اس پروگرام کے ذریعے پاکستانیوں کو زراعت اور ہوٹلنگ کے شعبے میں ویزے جاری کیے جائیں گے ۔اور پاکستان سے افرادی قوت قانونی طور پر اٹلی آسکے گی۔پاکستانی سفیر نے بتایا کہ اطالوی کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں اور جیسے ہی کرونا کی پابندیاں نرم ہوتی ہیں تو بڑی تعداد میں طالبعلم کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت بھی تیزی سے بڑھی ہے۔اور گزشتہ برس کے دوران پاکستان کو اٹلی کے ساتھ تجارت میں 30 کروڑ ڈالر کا سرپلس بھی حاصل ہوا ہے ۔گزشتہ مالی سال کے دوران تجارت 786 ملین ڈالر رہی تھی۔یہ تجارت پاکستان کے حق میں تھی۔انہوں نے بتایا کہ اٹلی میں موجود پاکستانیوں کی تعداد یورپی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔اور گزشتہ مالی سال کے دوران اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے چھ سو ملین ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 66فیصد زیادہ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے