اٹلی نے کرونا وبا کو شکست دے دی،پابندیاں ختم

اٹلی نے کرونا وبا کو شکست دے دی،پابندیاں ختم کر دی گئیں۔یورپ میں سب سے پہلے کورونا کی قیامت خیزی کا سامنا کرنے والے اٹلی نے عالمی وبا کو شکست دے دی ۔یورپی ملک میں ماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی گئی، اٹلی کے شہری اب بنا ماسک کے گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔

) یورپ میں سب سے پہلے کورونا کی قیامت خیزی کا سامنا کرنے والے اٹلی نے عالمی وبا کو شکست دے دی، یورپی ملک میں ماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی گئی، اٹلی کے شہری اب بنا ماسک کے گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں آباد شہریوں کیلئے اب فیس ماسک پہننا لازم نہیں ہو گا۔اٹلی کے حکام کے مطابق عالمی وبا میں کمی کے بعد ماسک کی پابندی ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہریوں کو اب بنا ماسک کے نقل و حرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ اٹلی کورونا کے آغازمیں بدترین لہر کے شکار ممالک میں سے ایک تھا ،اٹلی میں اب کورونا سے ایک لاکھ 27ہزار981اموات ہوچکی ہیں۔ اٹلی وہ پہلا یورپی ملک تھا جب کورونا وبا نے تباہی مچا کر پوری دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔

اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا تھا جہاں مجموعی آبادی کے تناسب سے کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی شرح بہت زیادہ رہی۔ اٹلی میں پھیلنے والی تباہی کے بعد ہی عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔ اٹلی میں ایک وقت ایسا آگیا تھا جب وہاں نئی شادیوں اور بچوں کی پیدائش کے مقابلے میں اموات کی شرح زیادہ ہو گئی تھی۔ اس المناک صورت حال کے نتیجے میں اٹلی کی آبادی میں گزشتہ برس تقریباﹰ چار لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


تاہم ان تمام خوفناک حالات کے باوجود اٹلی عالمی وبا کا مقابلہ کر کے اسے شکست دینے میں کامیاب رہا اور اب اس یورپی ملک میں احتیاطی تدابیر پر عمل اور ویکسی نیشن مہم کے ذریعے کورونا وبا کو بہت حد تک کنٹرول کیا جا چکا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ ڈیڑھ سال تک کورونا وبا کی وجہ سے معاشی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے والا یورپ اب جارحانہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے ذریعے کورونا وبا سے پہلے والی زندگی کی جانب لوٹنے کیلئے کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے