اٹلی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا، معاہدے پر دستخط

اٹلی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا، معاہدے پر دستخط ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے کئی بڑے معاہدے ہوئے ہیں۔جن میں رشکئ صنعتی زون میں پچاس ملین ڈالر سے سینچری اسٹیل مل کا قیام،حطار میں پچاس ملین ڈالر سے کوکا کولا کا پلانٹ،نتھیا گلی میں پچیس ملین ڈالر سے ہلٹن بیرل ہوٹل کا قیام شامل ہیں۔تازہ ترین معلومات کے مطابق اب صوبے میں سرمایہ کاری کا ایک اور بڑا معاہدہ ہوا ہے۔جس کے تحت بلی کی ایک کمپنی پاک اسٹیل مل کے ساتھ مل کر حطار میں اسٹیل مل لگائے گئ۔اس منصوبے پر 50 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اس اسٹیل میل سے ساڑھے چار لاکھ میٹرک ٹن اسٹیل سالانہ پیداوار ہوگی اور ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔ معاہدے کے موقع پر وزیر خزانہ تیمور ظفر جھگڑا سمیت خیبرپختونخوا کابینہ کے وزراء بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے