اہم ملک نے پاکستانیوں کی آ مد پر پابندی ختم کر دی

اہم ملک نے پاکستانیوں کی آ مد پر پابندی ختم کر دی ہے۔ مشرق وسطی کے اہم ملک نے پاکستانیوں کی آمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مشرق وسطی کے اہم ملک سلطنت آف عمان نے پاکستان سمیت اٹھارہ ملکوں کے شہریوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔عمان نے پاکستان کے شہریوں پر گزشتہ چار ماہ سے پابندی عائد کر رکھی تھی۔جس کے باعث چھٹیوں پر آئے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔اب سلطنت عمان کی جانب سے یہ پابندی بلا آ خرختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عمان نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پاکستان کو ریڈلسٹ میں شامل کر رکھا تھا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کی عمان آمد پر پابندی عائد تھی جس میں پچھلے چار ماہ سے وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ۔جس کے باعث پاکستانیوں کو عمان سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔پاکستان چھٹیوں پر آئے ہزاروں پاکستانی ورکر یہاں پھنس کر رہ گئے تھے۔ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے بھی بہت سے افراد کو مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ لیکن اب عمان کی حکومت نے یہ پابندی اٹھا لی ہے۔اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان ،بھارت اور بنگلہ دیش سمیت اٹھارہ ملکوں پر عائد پابندی اٹھا دی ہے۔ اب ان ملکوں کے مسافر یکم ستمبر سے عمان سفر کرسکتے ہیں۔پاکستان ورکرز اسوسی ایشن نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے