بارسلونا لیگ کی مسلسل تیسری کامیابی

بارسلونا لیگ کی مسلسل تیسری کامیابی ۔ ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں بارسلونا نے لیوانٹے اور اوساسونا نے مالوروکا کو شکست دے دی۔ کیمپ نو سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے لیوانٹے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرایا۔

فاتح ٹیم کی طرف سے ڈیپے، لیوک ڈی جانگ اور اینسو فتی نے ایک، ایک گول کیا۔ بارسلونا کی یہ لیگ میں تیسری کامیابی ہے۔ مالوروکا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اوساسونا نے مالوروکا کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ اوسوسونا کی طرف سے جوز اینجل، پریز اور زاوی مارٹنز نے ایک ایک گول کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے