برطانیہ:ہسپتال کے باہر دھماکا، ایک شخص ہلاک

برطانیہ:ہسپتال کے باہر دھماکا، ایک شخص ہلاک ہو گیا۔لیورپول میں اتوار کے روز ایک ہسپتال کے باہر ایک ٹیکسی میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم دھماکے کا سبب اب بھی غیر واضح ہے۔
لیورپول وومنز ہاسپیٹل کے باہر اتوار کے روز ہونے والے دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیا ں معاملے کی تفتیش کر رہی ہیں۔ تاہم اب تک کوئی بات واضح طور پرسامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے شعبے سے وابستہ افسران فی الحال اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

مرسی سائیڈ کاونٹی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے،” ہم کھلے ذہن سے اس پر غور کررہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ یہ سب کیسے ہوا۔ احتیاط کے طور پر انسداد دہشت گردی پولیس کیس کی تفتیش کررہی ہے۔”

ٹیکسی میں یہ دھماکہ لیورپول وومنز ہاسپیٹل کے باہر عالمی میعاری وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے سے ذرا پہلے ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ ایک دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔ تاہم اس کی حالات بہتر ہے۔ متاثرین کے حوالے سے اب تک مزید کوئی اطلاعات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ٹیکسی کیب کے ہسپتال پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد ہی دھماکہ ہوگیا۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ تین افراد کو برطانیہ کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ان کی عمریں 21 سے 29 برس کے درمیان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے