برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار

برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار ۔ برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کی نئی قسم دسمبر میں برطانیہ میں ظاہر ہوئی، کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی خبروں کے بعد قومی ادارہ صحت نے تحقیق کی۔ 2 پاکستانیوں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی، دونوں افراد برطانیہ سے واپس آئے ہیں۔ جس کے بعد این سی او سی نے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان کے علاوہ 31 ممالک تک پھیل چکی ہے، نئی قسم کا وائرس پرانے کورونا کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، نئی قسم میں وبا کے تیزی سے پھیلنے کے شواہد بھی ظاہر نہیں ہوتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے