برطانیہ نےیورپی شہریوں کے لیے پاسپورٹ لازمی قرار دے دیا

برطانیہ نےیورپی شہریوں کے لیے پاسپورٹ لازمی قرار دے دیا ۔برطانیہ نے یورپی شہریوں پر اپنے ملک کا سفر کرنے کے لیے پاسپورٹ لازمی قرار دے دیا۔

برطانیہ نے یورپی یونین اور یورپین اکنامک ایریا سوئز شناختی کارڈ برطانیہ کے سفر کے لیے معطل کردیا۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ تمام یورپین ممالک کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ لازمی ہیں، بریگزٹ کے بعد برطانیہ اپنی سرحدوں کا کنٹرول واپس لے رہا ہے۔

برطانیہ کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بڑے پیمانے پر فراڈ کا سبب ہیں، پچھلے سال جعلی سفری دستاویز میں 60 فیصد شناختی کارڈز جعلی تھے۔

یاد رہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی یونین سے اپنی سرحدوں کا کنٹرول واپس لے رہا ہے جس کی وجہ سے یورپی ممالک کے شہریوں کو برطانیہ سفر کرنے میں بہت سے مشکلات کا سامنا ہے۔

کیونکہ ابھی تک سفر کرنے کے بہت سے قوانین واضح نہیں کیے گئے اس لیے یورپی ممالک سے برطانیہ سفر کرنے والوں کو بدلتے قوانین سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

برطانیہ نے بریگزٹ معاہدے کے تحت جب باقاعدہ طور پر یورپی یونین سے نکلنے کا اعلان کیا تو بہت سے قوانین واضح کئے گئے تھے لیکن ابھی بھی چند ایک قوانین میں ابہام باقی ہے اس سے پہلے یورپی ممالک سے سفر کرنے والے شہریوں کو برطانیہ میں داخلے کیلئے صرف شناختی کارڈ دکھانا پڑتا تھا لیکن اس قانون میں فراڈ کے بہت سے واقعات پیش آنے کے بعد برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب یورپی ممالک سے سفر کرنے والے افراد کےلئے بھی پاسپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

برطانوی بارڈر حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس قانون سے برطانیہ کو اپنی سرحدوں کی حفاظت میں مدد ملے گی اور فراڈ کا خدشہ کم ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے