برلن کے وکٹری کالم سے تانبے کی پلیٹیں چوری

برلن کے وکٹری کالم سے تانبے کی پلیٹیں چوری ہو گئیں ۔ جرمن دارالحکومت برلن کے مشہور زمانہ وکٹری کالم کی چھت پر نصب تانبے سے بنی پلیٹوں کا کچھ حصہ چوری ہوگیا ہے۔ چوری کی اس واردات کا انکشاف گٹر چیک کرنے والے مزدوروں نے کیا۔

تفصیلات

جرمن پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ نامعلوم چوروں نےبرلن میں وکٹری کالم (فتح کا ستون) کی چھت پر نصب تانبے کی پلیٹیں توڑ کر چوری کر لی ہیں۔ اس چوری کا پتہ ضلعی دفتر کے بھیجے گئے ورکرز نے لگایا ہے۔

اس چوری کی واردات کا جمعہ کے روز اس وقت معلوم ہوا جب ڈسٹرکٹ آفس کی طرف سے بھیجے گئے گٹر چیک کرنے والے ورکرز نے چھت پر تانبے کی پلیٹوں کے بڑے حصے کو غائب پایا۔

تفتیشی عمل

پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ چوری کب ہوئی اور کس نے کی۔ دریں اثناء پولیس نے ‘تاریخی اور اہم مواد‘ کی چوری کے حوالے سے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

برلن میں واقع وکٹری کالم یا فتح کا ستون سن 1864 سے 1871 کے دوران جرمنی کی آسٹریا، فرانس اور ڈنمارک کے خلاف فتوحات کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کا ڈیزائن مشہور آرکیٹیکٹ ہائنرش اشٹراک نے بنایا تھا۔ اس کا افتتاح دو ستمبر سن 1873 کو کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے