بلقان میں تارکین وطن کا خفیہ کیمپ پکڑاگیا ،کئ افراد گرفتار

بلقان میں تارکین وطن کا خفیہ کیمپ پکڑاگیا ،کئ افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ۔بلقان کے زمینی روڈ پر واقع یورپی ملک سربیا نے یورپی یونین کے رکن ممالک ہنگری اور رومانیہ کی سرحد کے قریب جنگل میں بنائے گئےتارکین وطن کےخفیہ کیمپ کا سراغ لگا کرختم کر دیا ہے۔

سربین پولیس کے مطابق یہ کیمپ رومانیہ اور ہنگری کی سرحد کے قریب قائم کیا گیا تھا اس کیمپ سے کی انسانی سمگلنگ اور جرائم پیشہ افراد گرفتار ہوئے ہیں۔کئ تارکین وطن کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔تارکین کو ریسیپشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کیمپ میں ترکین ہم لگائے ہوئے تھے اور اس انتظار میں تھے کہ کب انہیں یورپی یونین میں داخل ہونے کا موقع مل سکے۔کیمپ سے کم از کم سات مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔جن محتلف پر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

کیمپ میں چھاپے کے دوران 20 موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ دوسری طرف سربیا کےوزیر داخلہ الگزینڈر وولن نے کیمپ میں رہنے والوں کو اسمگلر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مقامی آبادی کے خلاف جرائم میں بھی ملوث تھے۔اس کے علاوہ اس کیمپ میں موجود دیگر تارکین سے وہ بھتہ بھی وصول کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے