بیلجیئم اور چین میں سیلاب کی تباہ کاری، نظام زندگی معطل

بیلجیئم اور چین میں سیلاب کی تباہ کاری، نظام زندگی معطل ہو گیا۔یورپی ملک بیلجیئم اور چین میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، اور نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں سیلابی ریلا کئی گاڑیاں بہا کر لے گیا، جبکہ مختف شہروں میں سیلاب سے ٹرین سروس بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔دوسری جانب چین کے مشرقی ساحلوں سے طوفان ان فا ٹکرا گیا۔ خراب موسمی صورتحل کے باعث شنگھائی سمیت ساحلی شہروں سے ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ٹرین سروس بھی معطل ہے، جبکہ بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ 10 لاکھ سے زائد افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ شنگھائی کی بندرگاہ کو بھی خالی کروادیا گیا۔

چین کے دو صوبوں میں ریکارڈ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی کی افراد بے گھر اور سینکڑوں لا پتہ ہو چکے ہیں۔چینی حکومت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے لیکن زمینی راستے بند ہونے اور سڑکیں ٹوٹنے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے