ترکی میں تارکین وطن کی بس کھائی میں جاگری، 12افرادجاں بحق

ترکی میں تارکین وطن کی بس کھائی میں جاگری، 12افرادجاں بحق ۔ ترکی میں تارکین وطن کی بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 12افرادجاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق بس میں سوار افراد ترکی کے راستے ایران سے ہوتے ہوئے یورپ اور دیگر مغربی ممالک جارہے تھے۔

ترکی میں تارکین وطن کو لے جانے والی بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 12 تارکین وطن جاں بحق اور 26 دیگر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمیوں کا تعلق پاکستان‘ افغانستان اور بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی پولیس نے بتایاکہ ترکی میں یہ المناک حادثہ ایران کی سرحدکے ساتھ واقع ترکی کے صوبہ وان کے ضلع مرادی میں پیش آیا جہاں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں گرگئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی ۔

اطلاعات کے مطابق بس میں سوار افراد ترکی کے راستے ایران سے ہوتے ہوئے یورپ اور دیگر مغربی ممالک جارہے تھے۔ بدقسمت بس میں سوار ان تارکین وطن کا تعلق پاکستان‘ افغانستان اور بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے تاہم فوری طور پر انکی شناخت نہیں ہوسکی۔ مقامی پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے