جاسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب

جاسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب نیوزی لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ میں عام انتخابات سنیچر 17 اکتوبر کو ہوئے۔ یہ انتخابات پہلے ستمبر میں ہونا تھے۔ تاہم وبا کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے انہیں 17 اکتوبر تک کے لیے مؤخر کردیا گيا تھا۔

ملک میں لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے نکلی۔نیو زی لینڈ میں میں تقریباً 35 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے تقریباً نصف رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انتخابات میں آرڈرن کا مقابلہ دائیں بازو کی قدامت پسند رہنما جوڈتھ کولنز سے تھا۔ تاہم حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والی کولنز کی جماعت صرف 27 فیصد نشستیں حاصل کر پائی۔ لیبر پارٹی نے قریب 50 فیصد نشستیں حاصل کی ہیں۔

پولنگ سے پہلے رائے عامہ کے مختلف جائزوں میں یہ بتایا جا رہا تھا کہ جاسنڈا آرڈرن کی جماعت لیبر پارٹی انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے