جرمنی:پولیس کا منشیات کی سب سے بڑی فیکٹری پر چھاپہ

جرمنی:پولیس کا منشیات کی سب سے بڑی فیکٹری پر چھاپہ ۔ ڈچ پولیس نے ملک میں منشیات تیار کرنے والی ایک بڑی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق یہ ممکنہ طور پر نیدرلینڈز میں آج تک کی سب سی بڑی فیکٹری ہے، جس کا پولیس نے پتہ چلایا۔
ڈچ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنتھیٹک یا لیبارٹری میں تیار کیے جانے والے نشہ آور مادوں کی ایک بہت بڑی خفیہ فیکٹری کو دریافت کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس خفیہ لیبارٹری میں نشہ آور کیمیائی مادہ کرسٹل میتھ تیار کیا جاتا تھا۔

اب تک کی سب سے بڑی فیکٹری


ڈچ پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سنتھیٹک ڈرگز تیار کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی یہ بڑی کارروائی اس لیے بھی اہم ہے کہ اپنی پیداوار کے اعتبار سے اسے اب تک قبضے میں لی گئی سب سے بڑی ڈرگ لیبارٹری قرار دیا جا سکتا ہے۔
کرسٹل میتھ اپنی اصل صورت میں، لیبارٹری میں تیار شدہ
پولیس نے بتایا کہ اس لیبارٹری میں روزانہ کی بنیاد پر ایک سو کلوگرام کرسٹل میتھ ڈرگ تیار کی جاتی تھا۔ اتنی مقدار میں اس نشہ آور مادے کی بلیک مارکیٹ میں قیمت ایک ملین یورو بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ یہ لیبارٹری سامان ذخیرہ کرنے والے گوداموں کی دو عمارتوں میں قائم تھی۔ آپس میں جڑے یہ دونوں گودام ملک کے جنوب مشرق میں واقع چھوٹے سے شہر نیڈرویئرٹ (Nederweert) کے نواحی علاقے میں واقع ہیں۔

خفیہ پیغامات اور پیچیدہ گتھیاں

کرسٹل میتھ نامی نشہ آور مادہ تیار کرنے والی اس بڑی فیکٹری پر پولیس کی طرف سے مارا جانے والا چھاپہ کسی مخبری کا نتیجہ نہیں تھا۔ اس کے برعکس پولیس کی یہ کامیابی مختلف خفیہ پیغامات میں بیان کردہ تفصیلات، کئی ممکنہ اشاروں کو سمجھنے اور حفاظتی تالا بندیوں کو توڑنے کے بعد ممکن ہوئی۔
ڈچ ولیس نے لیبارٹری میں موجود تمام ساز و سامان، مختلف آلات اور جملہ کیمیائی مادے اپنی تحویل میں لے لی
کارروائی کے دوران پولیس نے لیبارٹری میں موجود تمام ساز و سامان، مختلف آلات اور جملہ کیمیائی مادے اپنی تحویل میں لے لیے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لیبارٹری وہاں کتنے عرصے سے فعال تھی۔

پولیس کے چھاپے کو آخری وقت تک مخفی رکھا گیا تھا۔ اس چھاپے کے دوران ایک باسٹھ سالہ پولستانی شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پولیس نے آئندہ دنوں میں تفتیش کے نتیجے میں مزید گرفتاریوں کا قوی امکان ظاہر کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے