جرمنی میں طوفانی بارشیں، 42 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

جرمنی میں طوفانی بارشیں، 42 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ ہو گئے۔مغربی جرمن علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور سیلابوں نے کئی علاقوں میں نظام زندگی شدید انداز میں متاثر کر دیا ہے۔ سیلابی ریلوں کے نتیجے میں تیس سے زائد افراد ہلاک اور پچاس کے قریب لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

تفصیلات

جرمنی کے مغربی حصے میں شدید بارش کے دوران کئی مکانات کے منہدم ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سیلابی ریلے اپنے ساتھ بہت سے مکانوں کو بہا لے گئے ہیں۔ بارشوں سے پرانی رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں رائن لینڈ پلاٹینیٹ اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا ہیں۔ ان دونوں جرمن ریاستوں میں دریا اور ندی نالے بارشی پانی سے ابل پڑے ہیں۔ ان ریاستوں کے پہاڑی علاقوں میں فلش فلڈز نے بھی نظام حیات کو درہم برہم کر دیا۔ شدید بارشوں کا سلسلہ ایک طوفان کا حصہ تھا۔

طوفانی بارشوں سے ہونے والوں ہلاکتوں کی تعداد نو سے بڑھ کر پہلے انیس پھر تینتیس اور اب بیالیس تک پہنچ گئی ہے۔ ہنگامی حالات کے ورکرز لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بعض مقامی ذرائع ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کرتے ہیں کیونکہ کئی لاپتہ افراد کی تلاش میں شدید مشکلات حائل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے