جرمنی کا ویزا حاصل کرنا ہوا بہت ہی آسان

برلن: جرمنی کا ویزہ حاصل کرنا اب ہوا بہت ہی آسان ۔فیڈرل پبلک آف جرمنی ایک اہم ترین یورپین اکانومک ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاحتی ملک بھی ہے اور یہاں تعلیم اور کام کے مواقع بھی دستیاب ہیں۔ جرمنی یورپی یونین کا واحد ملک ہے جس کی سرحد نو ممالک کے ساتھ ملتی ہے۔جرمنی نے کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں بہت سے ممالک کے باشندوں کے جرمنی میں داخلے پر پابندی لگائی تھی اب یہ پابندی دو جولائی سے اٹھا دی گئی ہے

چند ممالک کے باشندے جن میں آسٹریلیا،کینیڈا ،جارجیا،مونٹی نیگرو ،نیوزی لینڈ تھائی لینڈ، تونیسیا اور یوراگوءے شامل ہیں جرمنی میں بغیر کسی مشکلات کے داخل ہو سکتے ہیں جبکہ دیگر ممالک کے لئے بھی ویزا حاصل کرنے میں خصوصی نرمی کی گئی ہے

ویزے کی اقسام

جرمنی میں داخلے کے لئے آپ درج ذیل اقسام کے ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
جرمن ایئر پورٹ ٹرانزٹ ویزا۔
یہ ویز آپ کو تب چاہیے جب آپ جرمنی کے ذریعے سے دوسرے ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔
جرمن ٹرانزٹ ویزا۔
اس ویزے کی ضرورت آپ کو اس وقت ہوگی جب آپ جرمنی کی کسی بندرگاہ سے سفر کر رہے ہوں۔
جرمن ٹورسٹ ویزا۔
اگر آپ سیاحت کے ارادے سے جرمنی کا سفر کرنا چاہ رہے ہیں تو آپ کو جرمن ٹورسٹ ویزا کی ضرورت ہوگی۔
وزٹ ویزا فار فیملی اینڈ فرینڈز۔
اگر آپ جرمنی میں مقیم اپنے دوستوں یا رشتے داروں سے ملنے جانا چاہتے ہیں توآپ وزٹ ویزہ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
جرمن بزنس ویزا۔
اگر آپ کاروبار کے سلسلے میں جرمنی جانا چاہتے ہیں یا کسی ایسے فورم میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو آپ جرمن بزنس ویزا اپلائی کر سکتے ہیں۔
آفیشل وزٹ ویزا۔
اگر آپ اپنےدفتر یا ادارے کی طرف سے جرمنی کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ آفیشل وزٹ ویزے کے لیے اپلائی کریں گے۔
جرمن میڈیکل ویزا۔
اگر آپ علاج کی غرض سے جرمنی جانا چاہتے ہیں تو آپ میڈیکل ویزا اپلائی کریں گے۔
کلچرل سپورٹس اینڈ فلم ویزا۔
اگر آپ کسی ثقافتی ، کھیلوں کے یا فلمی پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کلچر اسپورٹس اینڈ فلم ویزا اپلائی کریں گے۔
جرمن ٹریڈ فئیر اینڈ ایگزیبیشن ویزا۔
اگر آپ جرمنی میں ہونے والے ٹریڈ فئیر یا ایگزیبیشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو آپ جرمن ٹریڈ فیئر اینڈ ایگزیبیشن ویزے کے لیے اپلائی کریں گے۔
ٹریننگ اینڈ انٹرن ویزا۔
اگر آپ کسی قسم کی ٹریننگ یا انٹرنشپ کے لئے جرمنی جانا چاہتے ہیں تو آپ ٹریننگ اینڈ انٹرن شپ ویزہ کے لیے اپلائی کریں گے۔

جرمن ویزا حاصل کرنے کا طریقہ کار
1۔فیصلہ کریں کہ آپ کس قسم کا ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
2۔دیکھیں کے آپ کو ویزاحاصل کرنے کے لئے کہاں اپلائی کرنا ہے عموماً جرمن کونسلیٹ یا ایمبیسی میں درخواست جمع کروائی جاتی ہے۔
3۔درخواست فارم مکمل کریں ۔
4۔ویزا کے لئے درکار دستاویزات منسلک کریں۔
5۔درخواست کے ردعمل کے لیے امبیسی یا کونسلیٹ سے رابطے میں رہیں۔
6۔ایمبیسی یا کونسلیٹ کی طرف سے بلائے جانے پر انٹرویو میں لازمی شریک ہوں

دستاویزات
جرمنی میں مختلف قسم کا ویزا حاصل کرنے کے لئے مختلف دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے لیکن عموما آپ کو درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔
ویزا اپلی کیشن فارم۔
آپ کو جرمن کونسلیٹ یا ایمبیسی میں ویزا ایپلیکیشن فارم پر کرنا ہے
حلف نامہ
یہ حلف نامہ آپ کو اپنے ملک کی انتظامیہ کی طرف سے دیا جائے گا جس میں آپ یہ اعتراف کریں گے کہ آپ نے جو بھی معلومات دی ہیں وہ آپ کے علم کے مطابق درست ہیں۔
تصاویر
دو پاسپورٹ سائز تصاویر بھی درخواست فارم کے ساتھ لگانا ضروری ہے
پاسپورٹ
پاسپورٹ کی فوٹو کاپی جس میں تمام پچھلے حاصل کئے گئے ویزوں کی تفصیلات موجود ہو ں
ٹریول ہیلتھ انشورنس
جرمن ایمبیسی کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ انشورنس فارم کی کاپی
رہائش کی تفصیلات
اگر آپ جرمنی میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو رہائش کے بارے میں تفصیلات بھی بیان کریں گے۔
تقرر نامہ
اگر آپ ملازمت کے سلسلے میں جرمنی جا رہے ہیں تو تو ادارے کی طرف سے جاری کردہ تقرر نامہ بھی ویزا حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے
بزنس لائسنس
اگر آپ کا اپنا کاروبار ہے تو آپ کو ویزا حاصل کرنے کے لیے بزنس لائسنس بھی جمع کروانا ہوگا ۔
داخلہ کا ثبوت
اگر آپ ایک طالب علم ہیں تو اسکول یا یونیورسٹی کی طرف سے انرولمنٹ کا ثبوت جمع کروانا لازمی ہے

ویزا کے بارے میں مزید تفصیلات آپ جرمن امبیسی سے حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے