جرمنی: کرونا کی نئی قسم میں ریکارڈ اضافہ

جرمنی: کرونا کی نئی قسم میں ریکارڈ اضافہ ۔جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی یومیہ تعداد ایک نئی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سینتیس ہزار سے زائد نئے کیس رجسٹر کیے گئے۔ جبکہ کووڈ انیس کے مزید ڈیڑھ سو سے زائد مریض انتقال کر گئے۔

تفصیلات

یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک جرمنی میں وبائی امراض کی روک تھام کے نگران ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے جمعہ پانچ نومبر کی صبح برلن میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے 37 ہزار 120 نئے کیس رجسٹر کیے گئے۔

اس دوران اس وائرس کی وجہ سے لگنے والے وبائی مرض کووڈ انیس کے م‍زید 154 مریضوں کا انتقال بھی ہو گیا۔

رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ (RKI) کے اعداد و شمار کے مطابق یہ عالمی وبا اب تک جرمنی میں مجموعی طور پر 4.7 ملین سے زائد انسانوں کو متاثر کر چکی ہے جبکہ کووڈ انیس کی وجہ سے ہلاکتوں کی کل تعداد بھی اب 96 ہزار 346 ہو گئی ہے۔

پبلک ویکسینیشن کی شرح 67 فیصد

جرمنی کو اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ اس لہر کے دوران یومیہ بنیادوں پر اتنی زیادہ نئی انفیکشنز دیکھنے میں آ رہی ہیں، جتنی گزشتہ لہروں کے دوران دیکھنے میں نہیں آئی تھیں۔اس کا ایک بڑا سبب یہ ہے کہ اب تک صرف 67 فیصد جرمن باشندوں کی مکمل ویکسینیشن ہوئی ہے اور بہت سے شہری کورونا ویکسین لگوانے میں تاحال ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے