حکومت یونان کوویڈ ویکسین لگوانے والے نوجوانوں کو 150 یورو(فریڈم پاس) فراہم کرے گی

حکومت یونان کوویڈ ویکسین لگوانے والے نوجوانوں کو 150 یورو(فریڈم پاس) فراہم کرے گی ۔ یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین کے پہلا انجکشن لگوا لینے پر حکومت یونان 18 سے 25 سال تک کے نوجوانوں کو 150 یورو(فریڈم پاس) فراہم کرے گی۔

۔یعنی 18سے25 سال تک کے نوجوان اگر کوویڈ ویکسین کا پہلا انجکشن لگواتے ہیں ۔تو حکومت یونان انہیں 150یورو کا واؤچر حوصلہ افزائی کے طور پر ادا کرےگی۔

یہ رقم پری پیڈ کارڈ کی شکل میں ڈیجیٹل ہو گی۔یہ150یورو کارڈ ہر اس نوجوان کے نام کے ساتھ خود بخود بن جائے گا جس نے2021 میں کورونا ویکسین کا انجکشن لگوایا ہے

۔موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ یا کسی سرٹیفکیٹ کے ذریعہ حاصل کیا جاسکے گا۔ یہ اسکے استعمال پر منحصر ہوگا۔ ڈیجیٹل فریڈم کارڈ موبائل میں محفوظ ہوگا ۔ لیکن یہ سرٹیفکیٹ کی شکل میں بھی حاصل کیا جا سکے گا۔ اور جولائی آخری دس دنوں سے پہلے دستیاب ہوگا۔

اور 1996-2003 میں پیدا ہونے والوں کے لئے یہ تفریحی ، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں جیسے تھیٹر ، سنیما ، کشتی یا بحری جہاز میں سیراور دیگرتفریحات کے لئے خرچ کی جا سکتی ہے۔اس کا حصول آسان ہے ، کیونکہ یہ حکومت کے ایک خاص پلیٹ فارم کے ذریعہ دستیاب ہوگا اور اس کی درخواست کے ایک دن بعد ایس ایم ایس کے ذریعے یا ای میل کے ذریعہ تمام متعلقہ ہدایات حاصل ہو جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے