دبئی جانے والوں کے لیے خوشخبری، پابندی ختم

دبئی جانے والوں کے لیے خوشخبری، پابندی ختم کر دی گئی۔متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی جانے والوں کے لیے مزید خوشخبری آگئی ۔دبئی کے حکام نے واپس جانے کا پیچیدہ عمل ختم کر دیا۔اب واپسی کے لئے ویزے کے بعد کسی اجازت کی ضرورت نہیں آپ بغیر کسی پیچیدہ عمل کے دبئی جا سکتے ہیں۔

تفصیلات

تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکام نے پاکستان سمیت بیرون ملک سے ویزٹ ویزا اور انٹری پرمٹ پر آنے والے لوگوں کے لیے درکار اجازت کی شرط کو ختم کر دیا ہے۔امارات ائیر لائن نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ نئے وزٹ ویزا اور انٹری پرمٹ رکھنے والوں کو دبئی آنے کے لئے آئی سی اے یا پھر جی ڈی آر ایف اے سے پیشگی اجازت کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔اور اب ایسے افراد بغیر کسی اجازت کے دبئی کا سفر کر سکیں گے۔

البتہ مسافروں کو کرونا سے متعلق دیگر ایس او پیز مکمل کرنا ہوں گے جس میں سفر کے 48 گھنٹے پہلے کا پی آر سی منفی اور ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ شامل ہیں۔اس فیصلے کا اطلاق ٹرانزیٹ مسافروں پر بھی ہوگا۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی سفری ہدایات جلد ہی امارات ائیرلائن کی ویب سائٹ پر شامل کر دی جائیں گی۔یاد رہے کہ امارات نے تمام اقسام کے ویزے پر سے پابندی اٹھا لی ہے۔اور پیر سے وزٹ ویزوں کا اجرا بھی شروع کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے