دبئی میں ساڑھے پانچ ہزار درہم امدادکا فراڈ

دبئی میں ساڑھے پانچ ہزار درہم امدادکا فراڈ سامنے آ گیا ۔ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں ایمرجنسی کیش پروگرام کے نام سے ایک ویب سائٹ لنک گردش کر رہا ہے۔جس میں لوگوں کو ماہانہ ساڑھے پانچ ہزار درہم کا لالچ دیا جارہا ہے۔اس لنک کے حوالے سے متحدہ عرب امارات حکومت نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔

تفصیلات

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک ویب سائٹ لنک کے ذریعے لوگوں کو یہ لالچ دیا جارہا ہے کہ اگر وہ اس لنک پر کلک کریں تو حکومت انہیں ساڑھے پانچ ہزار درہم امداد فراہم کرے گی۔اس پیغام میں لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے کہا جاتا ہے کہ "حکومت سے ایمرجنسی کیش لینے کا موقع ضائع نہ کریں سکیم میں صرف چند ہی سیکنڈ باقی رہ گئے ہیں” ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس لنک کو جب کوئی کلک کرتا ہے تو اس سے اس شخص کی ذاتی معلومات مانگی جاتی ہیں اور پھر ان معلومات کے ذریعے اس کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ کہ کوئی فرد بھی اس لنک کو کلک نہ کرے۔ ایسا کرنے کی صورت میں ان کی ذاتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے