دبئی کرونا ٹیسٹ کی شرط میں نرمی، سعودی ویزوں میں توسیع کر دی

دبئی کرونا ٹیسٹ کی شرط میں نرمی، سعودی ویزوں میں توسیع کر دی ہے ۔سعودی عرب نے کرونا کی وجہ سے اپنے ملک میں پھنسے تارکین وطن کےویزوں میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے ۔جبکہ دبئی نے کرونا ریپیڈ ٹیسٹ کی شرط میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔اور اس حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت چھ ملکوں کے لیے کرونا ریپیڈ ٹیسٹ کی شرط کو نرم کیا گیا ہے۔پہلے مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ ان کا کرونا ریپیڈ ٹیسٹ چار گھنٹے پہلے کا ہو۔ لیکن اب اس میں دو گھنٹےمزید رعایت دے دی گئی ہے اور 6گھنٹے تک کی اجازت دی گئی ہے۔دبئی کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ یہ ٹیسٹ ایئرپورٹ پر ہی کروایا جائے گا ۔پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ ان ممالک میں سری لنکا ،نائجیریا، یوگنیڈا اور نیپال شامل ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب نے کرونا کی وجہ سے اپنے ملک میں پھنسے تارکین وطن کے ویزوں میں ازخود توسیع کا اعلان کیا ہے۔نئے حکم نامے کے مطابق تمام تارکین وطن کے ویزوں میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔یعنی اب سعودی اقامہ اور ویزہ رکھنے والے تارکین وطن اور مسافر30ستمبر تک سعودیہ واپس جا سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے