دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممتاز اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔فلمی دنیا کی ایک عالمگیر شخصیت اور ممتاز اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارت کی معروف سیاسی اور فلمی شخصیات نے دلیپ کمار کے انتقال پر گـہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بر صغیر کے معروف اداکار دلیپ کمار کا سات جولائی بدھ کی صبح 98 برس کی عمر میں انتقال ہو گيا۔ وہ اپنی علالت کے سبب ممبئی کے ایک ہسپتال میں تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔ انہیں سانس کی تکلیف کے سبب سات جولائی کو علی الصبح ممبئی کے ہندو جا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ چند گھنٹوں بعد ہی مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ رواں ماہ کے اوائل میں بھی اسی عارضے کے باعث انہیں ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

ہندوجا ہسپتال میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جلیل پارکر نے سب سے پہلے ان کی موت کی تصدیق کی اس کے بعد ان کے ایک فیملی دوست فیصل فاروقی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا،” انتہائی افسوس اور رنج و غم کے ساتھ ہم اپنے بہت ہی پیارے اداکار دلیپ کمار کے گزر جانے کی اطلاع دیتے ہیں۔ ہم سب خدا کی طرف سے ہیں اور ہم سب کو اسی کی طرف لوٹنا ہے۔

ممبئی کے سانتا کروز علاقے میں جوہو کے قبرستان میں بدھ شام پانچ بجے ان کی تدفین ہو گی۔ گزشتہ ماہ جون کے اوائل میں انہیں جب

ہسپتال میں بھرتی کرنا پڑا تھا تو اس وقت بھی ان کی موت کی افواہیں پھیل گئی تھیں تاہم بعد میں اس کی تردید کی گئی تھی اور ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو نے موت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 98 سالہ اداکار دو تین دنوں میں اپنے گھر واپس لوٹ آئیں گے۔ تاہم اس ماہ کے اوائل سے ہی ان کی طبیعت بگڑتی جا رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے