روس نے ایٹمی آبدوزوں کی تعمیر شروع کر دی

روس نے ایٹمی آبدوزوں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔روس نے فوج کو جدید تر بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس دوران اس کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات عدم استحکام کا شکار ہیں۔ روسی صدر نے نئی جوہری آبدوزیں بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آرمی 2021ء یا انٹرنیشنل ٹیکنیکل فورم کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس کا انعقاد ماسکو کے نواح میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس تقریب میں نصف درجن جنگی بحری جہاز بشمول ایٹمی آبدوزیں تیار کرنے کا اعلان بھی کیا

اس عسکری شو سے روسی حکومت بین الاقوامی گاہک حاصل کرتی ہے اور انہیں فوجی سامان خریدنے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے۔ منگل چوبیس اگست سے شروع ہونے والے شو میں شریک غیر ملکی مہمانوں میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم بھی موجود تھے۔
بحریہ کو طاقتور بنانے کا عزم
انٹرنیشنل ٹیکنیکل فورم کو ایک طرح سے روس کی فوجی طاقت کا مظاہرہ بھی خیال کیا جاتا ہے۔ یہ بڑی تقریب وار گیمز اور اسلحے کی نمائش بھی قرار دی جاتی ہے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ایک مضبوط اور بااختیار ملک کے طور پر روس کو متوازن اور طاقتور بحریہ درکار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے