سرفراز احمد شکست پرکپتان اظہر علی کا حوصلہ بڑھانے لگے۔

سرفراز احمد شکست پرکپتان اظہر علی کا حوصلہ بڑھانے لگے۔ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا حوصلہ بڑھانے لگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔ میچ میں کپتان اظہر علی دونوں اننگز میں بیٹنگ میں ناکام رہے اور ایک موقع پر میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا تاہم دوسری اننگز میں بیٹسمینوں کی خراب پرفارمنس کی وجہ سے انگلینڈ میچ جیت گیا۔

پاکستان کی شکست پر سابق کرکٹرز نے بھی تنقید کی ہے اور سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک اچھے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے کپتان نے جیت کا موقع کھو دیا۔

سابق فاسٹ باؤلر نے اظہر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کپتان کو کئی مواقع ملے لیکن انہوں نے فائدہ ہی نہیں اٹھایا، ہم کاؤنٹی باؤلرز نہیں ہیں جو آئیں اور سارا دن لائن اینڈ لینتھ پر باؤلنگ کریں۔

اس معاملے پر سابق کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے ساتھ ایک خوشگواد موڈ میں لی گئی تصویر شئیر کی اور کپتان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ بھیا مضبوط رہیں،ہم باؤنس بیک کریں گے

اب اس کے جواب میں اظہر علی نے لکھا ہے کہ بھیا انشاء اللہ ، آپ ایک عظیم آدمی ہیں۔

خیال رہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں سرفراز احمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے اور میچ کے دوران انہیں ایک بار جوتے اور پانی لے کر گراؤنڈ میں بھیجا گیا تھا جس پر ان کے مداحوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے