سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے ریفرنڈم

سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے ریفرنڈم کروایا گیا ہے۔بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ریفرنڈم ہوا ہے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق خالصتان کے قیام کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

سکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کردیا گیا ہے، سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی۔

دوسری جانب دنیا بھر سے سکھ برادری نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انڈین سکھوں کے حق میں وزیراعظم نریندر مودی سےالگ وطن کے قیام کا معاملہ اٹھائیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا میں ہزاروں کی تعداد میں سراپا احتجاج سکھوں کو دنیا بھر سے سکھوں کی حمایت حاصل ہے جو عالمی رہنماؤں پر زور ڈال رہے ہیں کہ خالصتان ریاست کامعاملہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے