سینکڑوں مہاجرین کو اطالوی سیسلی جزیرے پر آنے کی اجازت

سینکڑوں مہاجرین کو اطالوی سیسلی جزیرے پر آنے کی اجازت ۔
امدادی تنظیم نے 257مہاجرین کو ریسیکیوکیا تھا لیکن ان کو یورپ کی سرزمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ۔
بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچائے گئے سینکڑوں مہاجرین کو اٹلی کے جزیرے سیسلی پر اترنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سی واچ تھری نامی امدادی تنظیم نے ان مہاجرین کو ریسکیو کیا لیکن ان 257 مہاجرین کو یورپ کی سرزمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ اسی طرح امدادی بحری جہاز اوشیئن وائکنگ چلانے والی تنظیم کو بھی 549 مہاجرین سیسلی کے جنوبی مقام پوسیلو پر اتارنے کی اجازت فراہم کر دی گئی ہے۔ افریقی اور دیگر ممالک کے ہزاروں مہاجرین سمندری راستوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران حادثات کی وجہ سے سینکڑوں افراد راستے میں ہی ہلاک ہو جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے