شہزادی ڈیانا کی ساٹھویں سالگرہ کے موقعےپران کے مجسمے کی رونمائی

شہزادی ڈیانا کی ساٹھویں سالگرہ کے موقعےپران کے مجسمے کی رونمائی کی گئی ۔ شہزادی ڈیانا کی ساٹھویں سالگرہ کے موقعے پر شہزادہ ولیم اور ہیری کی جانب سے ان کے مجسمے کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ان دونوں کا کہنا تھا کہ ’ہم ہر روز یہ تمنا کرتے ہیں کہ کاش وہ ہمارے ساتھ ہوتیں‘۔

دونوں بھائیوں کی جانب سے 2017 میں منظور کیا گیا یہ مسجمہ کینزینگٹن پیلس میں رکھا گیا ہے۔ ہیری، جو کہ اپنی بیگم ڈچس آف سسکس میگھن مرکل اور دو بچوں کے ساتھ اب مستقل طور پر امریکہ میں رہائش پزیر ہیں، اس مجسمے کی رونمائی کے لیے گزشتہ ہفتے برطانیہ پہنچے تھے تاکہ وہ تقریب سے پہلے قرنطینہ کا عرصہ پورا کرسکیں۔

رونمائی کے موقعے پر دونوں نے کہا کہ ’ہم ان کی محبت، ہمت اور کردار کو یاد کرتے ہیں۔ وہ خصوصیات جنھوں نے دنیا بھر میں ان گنت زندگیاں بدلیں۔‘

انھوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ یہ مجسمہ ہمیشہ ان کی زندگی کی علامت کے طور پر دیکھا جائے گا۔

دونوں بھائیوں کو ہنستے مسکراتے اور تقریب میں موجود مہمانوں سے باتیں کرتے دیکھا گیا۔

شہزادہ ہیری اپنے بھائی کے ساتھ تعلقات میں تلخیوں کا ذکر کر چکے ہیں۔ رواں برس مارچ میں انھوں نے اوپرا ونفری کے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ دونوں ’مختلف راستوں پر ہیں‘۔

یہ اپریل میں ان کے دادا ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی وفات کے بعد پہلا موقع ہے جب دونوں بھائی کسی تقریب میں ساتھ نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے