غیر ملکی مہاجرین کی پولینڈمیں داخل ہونے کی کوشش نا کام

غیر ملکی مہاجرین کی پولینڈمیں داخل ہونے کی کوشش نا کام ہو گئی۔پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر ہزاروں غیر ملکی مہاجرین یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش میں ہیں۔ پولستانی سکیورٹی گارڈز ان مہاجرین کے مختلف گروپوں کی سرحد عبور کرنے کی کوششوں کو ابھی تک ناکام بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر جمع ہزاروں مہاجرین میں یورپی یونین میں داخل ہونے کی خواہش اب شدید ہونے لگی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ان مہاجرین کی ایسی تمام کوششیں ناکام ہوئیں کیونکہ پولینڈ کے سکیورٹی اہلکار سرحدی نگرانی سخت کیے ہوئے ہے۔

اس مناسبت سے مہاجرین نے جمعہ انیس نومبر کی شام تک جو کوششیں کی گئی تھیں، ان کو بھی ناکام بنانے کا پولینڈ بارڈر حکام نے بتایا ہے۔

مہاجرین مشتعل ہو گئے

پولینڈ کی بارڈر سکیورٹی حکام کے بیان میں واضح کیا گیا کہ مہاجرین نے بیلاروس سے دوبیچے چیرکیونے کے مقام سے بڑے گروپوں کی شکل میں پولینڈ میں داخل ہونے کی جو کوششیں کی تھیں، انہیں پوری طرح ناکام بنا دیا گیا اور آگے بڑھنے والے مہاجرین کو پیچھے بھی دھکیلنے میں محافظوں کو کامیابی ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے