فیس بک ہفتے میں دوسری بار تکنیکی مسائل کا شکار، وجوہات کیا ہیں؟

فیس بک ہفتے میں دوسری بار تکنیکی مسائل کا شکار، وجوہات کیا ہیں؟ فیس بک کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے جمعے کے روز دنیا بھر میں صارفین کو اس کی سروسز تک رسائی میں ایک بار پھر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات

ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا موقع تھاجب فیس بک کی سروسز متاثرہوگئیں۔فیس بک کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،” گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہماری سروسز تک لوگوں کی رسائی نہیں ہوسکی جس کے لیے ہم صدق دل سے معذرت خواہ ہیں۔” انہوں نے مزید کہا،”ہم نے خرابی دور کردی ہے اور اب سب کچھ معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔”

ویب سائیٹس میں پیدا ہونے والی خرابیوں پر نگاہ رکھنے والی تنظیم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق فیس بک، انسٹا گرام اور میسینجر،واٹس ایپ اور ورک پلیس جیسی سروسز کو دنیا بھر میں استعمال کرنے والوں کو کئی گھنٹے تک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے ٹوئٹر کے ذریعہ اپنے غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا۔

ایک بار پھر

کارٹون کردار بارٹ سمپسن کی ایک تصویرجس میں وہ بظاہر سزا ملنے پر ایک کونے میں بیٹھا ہوا ہے، ایک شخص نے ٹوئیٹ کیا،” انسٹا گرام کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ ابھی چاردن بھی نہیں گزرے ہیں اور یہ دوبارہ خراب ہوگیا۔”

ایک دیگر صارف نے لکھا،” انسٹا گرام، فیس بک، فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ کے ساتھ ایک بار پھر!“

تکنیکی وجوہات یا کچھ اور؟

ایک ہی ہفتے میں دوبار تکنیکی مسائل کا شکار ہونے کے باعث یہ خیال کیا جارہا ہے کہ شاید فیس بک کی نئی پالیسی کی وجہ سےاسے سیکورٹی کے مسائل درپیش ہیں۔تاہم فیس بک انتظامیہ نے اس خدشہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیس بک صرف تکنیکی مسائل کا شکار تھی اور مسئلہ دور کر دیا ہے اب صارفین کو مزید مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے