لندن:چاقو سےحملے میں ایک نوجوان ہلاک،خاتون زخمی

لندن:چاقو سےحملے میں ایک نوجوان ہلاک،خاتون زخمی ہو گئی۔لندن کے علاقے برینٹ فورڈ میں چاقو کے حملوں میں 20 سالہ نوجوان ہلاک اور معمرخاتون زخمی ہوگئیں۔

میٹ پولیس کے مطابق ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چاقو زنی کے واقعات جمعے کی شام 8 بجے کے قریب پیش آئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چاقو حملے میں زخمی 80 سالہ خاتون اسپتال میں داخل ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ مقتول نوجوان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دہشت گردی سے تعلق کے شواہد نہیں ملے، تاہم ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گزشتہ چند مہینوں سے یورپی ممالک میں چاقو زنی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر جرمنی اور لندن میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے چاقوزنی کے ان واقعات کی مذمت کی ہے اور اس کی روک تھام کے لیے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے