مانچسٹر: پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر ناکام

مانچسٹر: پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر ناکام 8 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

اولڈ ٹریفورڈ: مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی اور 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، پاکستان صرف 137 رنز اسکور کرسکا۔

پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں واقع اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ہے جہاں آج تیسرے دن کا کھیل ہوا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 219 رنز پر ڈھیر کرکے 107 رنز کی برتری حاصل کرنے والی پاکستان کی ٹیم دوسری اننگ کے آغاز میں ہی اس وقت ڈگمگا گئی جب پہلی اننگ میں 63 رنز کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گرگئیں۔

پہلی اننگ میں 156 رنز کی کلاسک اننگز کھیلنے والے شان مسعود دوسری اننگ میں صفر پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پہلی اننگ کے ہیرو کی وکٹ اسٹورٹ براڈ کے نام ہوئی۔

ان کے بعد نوجوان اوپننگ بلے باز عابد علی نے محتاط اننگ کھیلنے کی کوشش کی تاہم ڈوم بیس کی ایک گیند پر جارحانہ اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں 20 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

بابر اعظم 20 گیندیں کھیل کر محض 52 رنز بنانے کے بعد ووکس کی گیند پر بین اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے۔ چوتھی وکٹ اظہر علی کی گری جو کہ ووکس کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اسد شفیق نے 29 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان 27 رنز پر اسٹوکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے اسی طرح شاداب خان بھی 15 رن بناکر براڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی 11 گیندوں پر محض دو رنز دے کر اسٹوکس کی گیند پر برنس کو کیچ دے بیٹھے۔ یاسر شاہ 12 رن اور محمد عباس صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 44 اوورز میں 137 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ پر 224 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی اننگ

قبل ازیں انگلینڈ نے تیسرے روز 4 وکٹ پر 92 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ اولے پوپ اور جوز بٹلر ایک مشکل وقت پر کریز پر آئے تو اولے پوپ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی تاہم نسیم شاہ نے ان کی مزاحمت کو 62 رنز پر ختم کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے