ٹیک کمپنیاں انسانی دماغ کو چپ کے ذریعہ کنٹرول کریں گی،

ٹیک کمپنیاں انسانی دماغ کو چپ کے ذریعہ کنٹرول کریں گی، ماہرین کا انکشاف۔امریکی ماہرین کے ایک گروپ نے2030 کے بعد انسانی دماغ کو چِپ سے کنٹرول کیے جانے کا انکشاف کیا ہے، ٹیسلا سمیت دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیاں انسانی دماغ کو چپ کے ذریعے کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں، اسمارٹ فونز کی جگہ دماغوں کو انٹرنیٹ سے جوڑ دیا جائےگا، جس کے بعد انسان اسمارٹ فون کے بجائے دماغ سے ہی انٹرنیٹ استعمال کرے گا۔

تفصیلات

میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے امریکی ماہرین کے ایک گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیاں انسانی دماغ کو چِپ کے ذریعے کنٹرول کرنے والی ٹیکنالوجی کی ایجاد میں مصروف ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ دنیا کی بڑی کمپنیاں آئندہ دس سالوں یعنی 2030 تک ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہیں جس کی مدد سے انسانی خیالات، نظریات پر اثرانداز ہوسکیں گی۔

ایک تحقیق کے بعد امریکی ماہرین نے انکشاف کیا کہ دماغی چپ کے ذریعے اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کی رسائی پرغورکیا گیا ہے۔ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ایسے جدید آلات کی تیاری میں مشغول ہیں، جو اسمارٹ فونز کی جگہ ہمارے دماغوں کو انٹرنیٹ سے جوڑ دیں گے اور انسان اسمارٹ فون کے بجائے دماغ سے ہی انٹرنیٹ استعمال کرے گا۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ دس سالوں کے بعد اس ٹیکنالوجی کو تجارتی بنیادوں پر فروخت کیا جائےگا۔

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر برائے نیوروسائنس نے خدشہ ظاہر کیا کہ چپ کے ذریعے انسانی دماغ کو کنٹرول کرنے کا خیال اب کوئی سائنسی افسانہ نہیں رہا کیونکہ اسے جلد حقیقت میں تبدیل کردیا جائے گا۔ دنیا کی نامور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا بھی ان دنوں بندروں کے دماغ کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے تجربات کرنے میں مصروف عمل ہے، اسی طرح فیس بک نے بھی انسانی دماغوں کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ ماہرین نے اقوام متحدہ سے ٹیکنالوجی کی تیاری اور استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے