پاکستان میں بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال

پاکستان میں فضائی آپریشن جزوی بحالکردیا گیا ہے۔ پاکستان میں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا جس کا نوٹیفکیثں جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان میں فضائی آپریشن جزوی بحال کرتے ہوےغیرملکی پروازوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ تمام ائیرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائنز کے ایک ایک طیارے کو یومیہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی جو پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہوسکیں گی۔

29 غیرملکی ایئرلائنوں کو بین الاقوامی فضائی اجازت دی گئی ہے جن میں سے 25 ایئر لائنوں نے آپریشن فوری شروع کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ سی اے اے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت کے حوالے سے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 30 جون تک ہے۔
غیرملکی پروازیں بطور فیری فلائٹس (بغیرمسافروں کے جہاز)پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی اور یہاں سے مسافروں کو لے کر بیرون ملک روانہ ہوسکیں گی۔

اس حوالے سے پروازوں کو معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور سماجی فاصلے کی شرط پرعمل لازم ہوگا۔ سی اے اے کی جانب سےباضابطہ نوٹم آج (جمعے) کو جاری ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے