پرتگال نے آئندہ 6 ماہ کیلئے یورپین یونین کی صدارت سنبھال لی

پرتگال نے آئندہ 6 ماہ کیلئے یورپین یونین کی صدارت سنبھال لی ۔ پرتگال نے یکم جنوری 2021 سے آئندہ 6 ماہ کیلئے یورپین یونین کی صدارت سنبھال لی۔اس نے یہ ذمہ داری جرمنی کے بعد حاصل کی ہے جس کی 6 ماہ کی مدت کا دورانیہ 31 دسمبر 2020 کو اختتام پذیر ہوگیا۔

پرتگال نے اس وقت یورپین یونین کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جب یورپ بھرمیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ویکسین کی تقسیم اور برطانیہ کے ساتھ بریگزیٹ کے بعد کے معاملات عملی طور پر آگے بڑھنے ہیں۔ یورپی یونین کیلئے پارسل کسٹمز ڈیکلریشن فارم کے حامل ہونے چاہئیں ۔یاد رہے کہ یورپین یونین کا ہر ممبر ملک باری باری 6 ماہ کیلئے صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔ پرتگال چوتھی مرتبہ یہ ذمہ داری انجام دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے