چین میں ہوٹل منہدم ہونے سے متعدد افراد ہلاک

چین میں ہوٹل منہدم ہونے سے متعدد افراد ہلاک ۔ چین کے مشرقی شہر سوزو میں اتوار کی سہ پہر منہدم ہوجانے والے ہوٹل سے اب تک آٹھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ تقریباً دو درجن دیگر افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے کا سبب اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

مقامی حکام نے سرکاری سوشل میڈیا پر منگل کے روز بتایا کہ سیجی کائے یووان ہوٹل پیر کی سہ پہر کو منہدم ہو گیا۔ ہوٹل کے ملبے سے سات افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد ہوٹل میں مقیم مہمان تھے۔

حکام نے پہلے کہا تھا کہ ملبے سے چودہ افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم’نئی اطلاعات اور تجزیے کی بنیاد پر‘ ٹوئٹ کرکے کہا کہ سات افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے حادثے کا کوئی سبب نہیں بتایا۔

سفر و سیاحت سے متعلق ویب سائٹ سی ٹرپ کے مطابق یہ بجٹ ہوٹل سن 2018 میں کھلا تھا اور اس میں 54 کمرے ہیں۔

بچاو عملے کے چھ سو سے زیادہ کارکنوں اور 120 گاڑیوں کو ریسکیو آپریشن میں لگایا گیا ہے۔ ملبے تلے دبے لوگوں کا پتہ لگانے اور انہیں بچانے کے لیے کرین، سیڑھیوں اور دیگر آلات کے علاوہ جاسوس کتوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے