کرس گیل کا پی ایس ایل 6 میں سفر ختم

کرس گیل کا پی ایس ایل 6 میں سفر ختم وطن واپس لوٹ جائیں گے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل کا پاکستان سپر لیگ 6 میں فی الحال سفر ختم ہوگیا۔

سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی 20سیریز کے لیے کرس گیل وطن واپس لوٹ رہے ہیں،انھوں نے کوئٹہ کی 2 میچز میں نمائندگی کی،پیر کو لاہور قلندرز کے خلاف 40 بالز پر 68 کی اننگزبھی کھیلی۔

سری لنکا سے سیریز ختم ہونے کے بعد ضرورت پڑنے پر دوبارہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوجوائن کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے