کورونا وائرس : یورپی یونین نے’معاشی بحالی فنڈ‘ کی تجویز دے دی۔

برسلز: کورونا وائرس کے پیشں نظریورپی یونین نے 750 ارب یورو کے ’معاشی بحالی فنڈ‘ کی تجویز دے دی۔ یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈر لین نے کورونا وبا سے متاثرہ یورپی ممالک کومعیشت کی بحالی کےلیے گزشتہ روز 750 ارب یورو (825 ارب امریکی ڈالر یا تقریباً 1330 کھرب پاکستانی روپے) کے امدادی فنڈ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یورپی یونین میں شامل ممالک کوکورونا وائرس پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

یورپی یونین نےاس امدادی فنڈ میں سے 500 ارب یورو گرانٹ کی شکل میں دیا جاےگاجبکہ باقی معاشی بحالی فنڈ کے250 ارب یورو قرضوں کی شکل میں یورپی یونین کے ممالک کو دینےکی تجویز دی ہے تاکہ یورپی معیشت کم سے کم وقت میں دوبارہ بحال ہوسکے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین پہلے ہی 540 ارب یورو کے ابتدائی امدادی پیکیج کی منظوری دے چکا ہے جس میں یہ اضافی رقم شامل ہونے کے بعد بحالی و امدادی فنڈ کی مجموعی مالیت 1290 ارب یورو ہوجائے گی جس سے یورپی یونین میں شامل 27 ممالک کوکورونا وائرس پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے