کورونا کی نئی قسم ،برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی

کورونا کی نئی قسم ،برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا دی گئ ۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان نے برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر آج رات 12 بجے سے لے کر 29 دسمبر کو نصف شب تک کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

اس پابندی کا اطلاق ان تمام لوگوں پر ہوگا جو برطانیہ سے اپنا سفر شروع کریں گے یا گذشتہ 10 دنوں میں برطانیہ میں رہ چکے

تاہم وہ ٹرانزٹ مسافر جو برطانیہ کے بجائے کسی اور ملک جاتے ہوئے برطانیہ میں فلائٹ تبدیل کریں گے اور ایئرپورٹ سے باہر نہیں نکلیں گے، ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، بلکہ صرف برطانیہ سے بالواسطہ یا بلاواسطہ آنے والے مسافروں پر ہی یہ پابندی نافذ ہوگی۔

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے وہ لوگ جو عارضی ویزوں پر برطانیہ گئے تھے، انھیں فلائٹ سے پہلے 72 گھنٹے کے اندر اندر کورونا کا ٹیسٹ کروا کر منفی نتیجہ حاصل کرنا ہوگا جبکہ پاکستان آمد پر ان کا پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا اور اس کا نتیجہ آنے تک انھیں سرکاری تحویل میں ہی رہنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے