کویت ایئرلاین میں بم کی اطلاعات،ہنگامی لینڈنگ

کویت ایئرلاین میں بم کی اطلاعات،ہنگامی لینڈنگ ۔کویت کی ایئرلائن جزیرہ ایئر ویزمیں بم کی اطلاع ، پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
جزیرہ ایئر ویز کی مسافر پرواز کو بم دھمکی کی وجہ سے ترکی کے ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔

تفصیلات

کویت ایئرلاین میں بم کی اطلاعات،ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔خلیجی کویت کی ایک نجی ایئرلائن میں بم کی اطلاع پر پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ العربیہ نیوز کے مطابق کویت کی جزیرہ ایئر ویز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ بم دھمکی کی وجہ سے جمعرات کو ترکی کے ترابزون ہوائی اڈے پر جزیرہ ایئر ویز کی مسافر پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، یہ مسافر پرواز کویت سے روانہ ہوئی تھی۔

ترک مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت حکام کو بم کی دھمکی صرف اس مخصوص پرواز کے لیے نہیں تھی بلکہ تمام کویتی طیاروں کے لیے تھی جو اس وقت کام کر رہے ہیں۔ ترابزون کے گورنر اسماعیل استاغلو نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ، جس کے بعد طیارے کو محفوظ زون میں منتقل کرکے تلاشی کا عمل سرانجام دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے