کینیڈا میں ریکارڈ گرمی،126سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا کئی افراد ہلاک

کینیڈا میں ریکارڈ گرمی،126سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا کئی افراد ہلاک ہوگئے۔ کینیڈا میں گرمی میں اچانک اور غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ گرمی کی وجہ سے اب تک 233 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

حکام نے اموات کی تعداد میں اور ماہرین موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید کئی روز تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔وینکوور شہر کے محکمہ پولیس اور رائل کینیڈین ماونٹیڈ پولیس کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعے کے روز سے اب تک کم از کم ِ233 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ گرمی میں اچانک اور غیر معمولی اضافہ ہے۔ برٹش کولمبیا صوبے کے لیٹن شہر میں مسلسل تیسرے روز بھی درجہ حرارت 49.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

وینکوور پولیس نے بتایا کہ صرف وینکوور میں ہی 65 سے زیادہ اموات درج کی گئیں۔ ان میں سے بیشتر اموات”گرمی کی وجہ” سے ہوئیں۔ حبس اور گھٹن کی وجہ سے دم توڑنے والوں میں اکثریت عمر دراز اور بیمار افراد کی ہے۔

پولیس سارجنٹ اسٹیو ایڈیسن کا کہنا تھا،”وینکوور میں ایسی گرمی کبھی نہیں دیکھی گئی تھی اور یہ افسوس کی بات ہے کہ درجنوں افراد اس کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔”

کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی شدید گرمی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ اسکول اور یونیورسٹیاں بند کردی گئی ہیں۔ کووڈ ویکسینیشن مراکز بھی بند کر دیے گئے ہیں جبکہ حکام نے شہر کے چوراہوں پر عارضی فوارے لگا دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے