کینیڈا نے ہزاروں مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا

کینیڈا نے ہزاروں مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔کینیڈا نے ہزاروں افغان مہاجرین کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان کے موجودہ صورتحال تکلیف دہ ہے۔ ایسی صورتحال میں کینیڈا خاموش نہیں بیٹھے گا۔اور بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو ان کے ملک سے ایئر لفٹ کیا جائے گا۔

تفصیلات

تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت نے بیس ہزار افغان مہاجرین کو اپنی سرزمین پر پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر۔امیگریشن مارکو نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال تکلیف دہ ہے اور ایسے میں ان کا ملک خاموش نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو کینیڈا میں پناہ دی جائے گی جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ طالبان کا ہدف ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ افراد پہلے ہی کینیڈا پہنچ چکے ہیں اور باقی ایسے افراد کو بھی افغانستان سے نکال کر لایا جائے گا۔ان میں حکومتی اہلکار،خواتین رہنما اور دیگر ایسے افغان شہری شامل ہیں جو طالبان کا نشانہ ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں اقتدار میں آنے کے بعد سےلبرل امیگریشن پالیسی اپنا رکھی ہے۔ جس کے تحت وہ تارکین وطن کی آمد کو معاشی ترقی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے