گاڑی کی چابی بھی آئی فون کا حصہ بن گئی.

گاڑی کی چابی آئی فون کا حصہ بن گئی. تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن آئی او ایس 14 لانچ کردیا ۔

گاڑی کی چابی آئی فون کا حصہ بن گئی
ایپل ٹیم کی آن لائن منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں آئی او ایس 14 سمیت نئے فیچرز کے اجرا کا اعلان کیا گیا، انہی میں سے ایک فیچر کار کی (چابی) کا بھی ہے۔

وائر لیس کار کی چابی کے اس فیچر کے ذریعے کار کو لاک، ان لاک اور اسٹارٹ کیا جاسکے گا، کار کی کا یہ فیچر اگلے سال آنے والی بی ایم ڈبلیو 5 سیریز کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا۔

اس چابی کو دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیا جاسکے گا لیکن اس کے لیے مذکورہ شخص کا پروفائل بنانا ہوگا، ساتھ ہی ایک محدود مدت بھی طے کی جاسکے گی کہ مذکورہ شخص کب تک اس چابی کو استعمال کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے